Return to the talk Return to talk

Transcript

Select language

Translated by Lareb Qudsi
Reviewed by Zehra Wamiq

0:11 میں مکینا پوپ ہوں۔ میں چودہ برس کی ہوں۔ جب میں تیرہ سال کی تھی تو میں نے دنیا کی ایک انتہائی بڑی کھلونوں کی کمپنی، کھلونےساز، ہاسبورو، کوقائل کیا کہ وہ، اپنی بہترین بکنے والی مصنوعات میں سے ایک کی نمائش کے طریقےکو بدل دیں۔

0:24 مجھے اجازت دیں کہ تفصیل بیان کروں۔ میرا ایک بھائی ہے، گیوِن۔ جب یہ سارا ماجرا ہوا تو وہ چار سال کا تھا۔ اس کو کھانا پکانے کا بہت شوق تھا۔ وہ ہمیشہ فرج سےاشیاء نکالتا اورانہیں آپس میں ملا کر، ایسا ملغوبہ بناتا جسے کھانا ممکن نہیں ہوتا، یا تصواراتی میکرونی اور پنیر بنا رھا ھوتا۔ وہ شدت سےایک شیف( خانساماں) بننا چاہتا تھا۔ تو ایسے بچے کے لئے جو شیف بننا چاہے کیا تحفہ ہو سکتا ہے ایک آسان پکانے والا کھلونا چولہا (ایزی ۔ بیک اوون) ، ٹھیک ؟ ہمارے پاس وہ سب کھلونے تھے جب ہم چھوٹے تھے۔ اور اس کو بھی شدت سے چاہئے تھا۔

0:52 لیکن پھر سے ایک چیزکا احساس ہونا شروع ہوا۔ ایک آسان پکانے والا کھلونا چولہا (ایزی ۔ بیک اوون) کے اشتہاروں میں اور اس کے ڈبوں پر، واضح تھا کہ یہ صرف لڑکیوں کے لئے ہے۔ اور جس طرح وہ کرتے تھے کہ اشتہاروں میں اور ڈبوں پر صرف لڑکیوں کو دکھایا جاتا اور ان چولہوں پر بھی دیدہ زیب پھول ہوتے جو کہ گہرے گلابی اور جامنی رنگوں کے ہوتے، جو کےصرف ایک مخصوص جنس یعنی لڑکیوں کے لئے ہوتے, ٹھیک ؟ تو گویا یہ ایک پیغام تھا کہ صرف لڑکیاں ہی کھانا پکا سکتی ہیں . اور لڑکے نہیں. اور اس سے میرے بھائی کی بہت حوصلہ شکنی ہوئی. اس نے یہ سمجھا کہ وہ کبھی بھی خانساماں نہیں بن سکتا . کیوں کہ یہ کام لڑکیوں کے کرنے کا ہے . لڑکیاں کھانا پکا سکتی ہیں ؛ لڑکے نہیں , اور حسبرو (کمپنی) بھی یہی پیغام دے رہی تھی.

1:32 اور اس نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا , خدایا ! کوئی ایسا راستہ ہوتا کہ میں یہ تصور بدل سکتی ، حسبرو تک میری آواز پہنچ سکتی تو میں ان سے پوچھ سکتی اور بتا سکتی کہ وہ کیا غلط کر رہے ہیں, اور ان سے اسے بد لنے کا کہہ سکتی . پھر میں نے ایک ویب سائٹ کا سوچا جو میں نے چند ماہ پہلے دیکھی تھی بنام "change.org ". "change.org " ایک ویب سائٹ ہے جہاں آپ درخواست دائر کر سکتے ہیں اور اسے لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ان تمام سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے، فیس بک کے ذریعے ، ٹویٹر کے ذریعے یو ٹیوب کے ذریعے ، ریڈٹ کے ذریعے، ٹمبلر کے ذریعے ان سب کے ذریعے جو بھی آپ سوچ سکتے ہیں. تو میں نے ایک درخواست بنائی ایک یو ٹیوب کی ویڈیو جسے میں نے درخواست کے ساتھ شامل کیا بنیادی طور پر میں نے حسبرو سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی اشتہاری مہم کا طریقہ کار تبدیل کریں، اشتہاروں اور ڈبوں پر لڑکوں کو بھی دکھایں، اور خاص طوریہ سب بناتے وقت مخصوص جنس کے رنگوں کا استعمال کم کریں.

2:18 تو میری درخواست نے اڑان بھری -- اتنی تیزی سے ، جس کا آپ اندازہ نہیں کر سکتے. کچھ دنوں میں قومی خبر رساں ادارے میرا انٹرویو کر رہے تھے اوراخبارات بھی ، یہ حیران کن تھا. تین ہفتوں میں یا ساڑھے تین ہفتوں میں، میری درخوست پر 46,000 دستخط موجود تھے.

2:39 (تالیاں )

2:41 شکریہ .

2:43 تو، کہنے کی ضرورت نہیں کہ، یہ کتنا حیرت انگیز تھا. آخر کار ، حسبرو نے خود مجھے اپنے صدر دفتر میں مدعو کیا تاکہ وہ اپنا نیا آسان پکانے والا کھلونا چولہا میرے سامنے متعارف کرا سکیں سیاہ، نقرئی اور نیلے رنگوں میں . بلاشبہ یہ میری زندگی کا بہت اچھا لمحہ تھا. یہ ایسے تھا جیسے وہ کہانی ہے "Willy Wonka and the Chocolate Factory" . یہ بات حیرت انگیز تھی.

3:03 مجھے اس وقت احساس نہیں ہوا ، مگر میں ایک سرگرم کارکن بن چکی تھی، میں کچھ تبدیلی لاسکتی تھی، ایک بچی ہوتے ہوئے یا شاید اس لئے کہ میں ایک بچی ہوں، میری آواز سے فرق پڑتا ہے ، اور آپ کی آواز سے بھی فرق پڑتا ہے . میں آپکو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ آسان نہیں، نہ یہ میرے لئے آسان تھا، کیوں کہ مجھے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا. آن لائن اور حقیقی زندگی میں بہت سے لوگ، مجھ سے اور میرے گھر والوں سے نالاں تھے، اور وہ کہتے تھے کہ یہ سب وقت کا زیاں ہے، اور اس سے یقیناُ میری حوصلہ شکنی ہوئی. اور در اصل ، میرے پاس چند مثالیں ہیں کیونکہ, کیا ان کی حماقت کی نمائش سے بہترکوئی انتقام ہے ؟ تو یہ دیکھیں. Liquidsore29 نامی شخص کہتا ہے -- کیسا دلچسپ نام ہے -- " آزاد خیال مائیں اپنے لڑکوں کو ہم جنس پرست بنانے پر تلی ہیں " Liquidsore29, واقعی ؟ واقعی ؟ اچھا. اور یہ دیکھیں Whiteboy77AGS : "لوگوں (عورتوں) کو ہر وقت بھونکنے کے لئے کوئی موضوع چاہے ." جیفرے گیتیریز کہتے ہیں: "بکواس بند کرو ! تم پیسے اورشہرت کی بھوکی ہو. "

4:05 تو اس طرح کے تبصروں کا مجھے سامنا ہوا جس نے میری مستقبل کو بد لنے کی کوشش کی حوصلہ شکنی کی کیوں کہ میں نے سوچا ، لوگ لا پرواہ ہیں، وہ اسے وقت کی بربادی سمجھتے ہیں , اور لوگ مجھ سے اور میرے گھر والوں سے نالاں ہونے جا رہے ہیں. مجھے دکھ ہوا ،اور میں نے سوچا، مستقبل کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے کا کیا فائدہ ہے؟

4:23 لیکن پھر مجھے ادارک ہوا. نفرت کرنے والے نفرت کرتے رہیں گے . آئیں میرے ساتھ مل کر کہیں : ایک ،دو . تین : نفرت کرنے والے نفرت کرتے رہیں گے . سو انھیں نفرت کرنے دیں، آپ جانتے ہیں ، آپ اپنی تبدیلی لا سکتے ہیں، کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ آپ کر سکتے ہیں. جب میں اس مجمعے کو دیکھتی ہوں, مجھے400 لوگ نظر آتے ہیں جو گھروں سے یہ جاننے کے لئے نکلے کہ تبدیلی کیسے لاتے ہیں، اور میں جانتی ہوں کہ آپ کر سکتے ہیں ، اور جو لوگ گھر میں بیٹھے مجھے دیکھ رہے ہیں وہ بھی کیوں کے آپ وہ کر سکتے ہیں جس کو کر گزرنے کا یقین آپ رکھتے ہیں، اور آپ اسے تمام سوشل میڈیا سے پھیلا سکتے ہیں، فیس بک ، ٹویٹر ، یو ٹیوب ، ردڈیٹ ، ٹمبلر کے ذریعے، یا جس سے بھی آپ چاہیں. اورآپ وہ تبدیلی لا سکتے ہیں. آپ وہ پا سکتے ہیں جس کا آپکو یقین ہیں اور اسے ایک تحریک بنا سکتے ہیں اور بدل سکتے ہیں . اور یہ وہ چنگاری تھی جسے آپ آج سارا دن سنتے رہے ، آپ اپنے اندر کی اس چنگاری کو شعلے میں بدل سکتے ہیں .

5:11 شکریہ .

5:13 (تالیاں )