خان اکیڈمی اپنے ویڈیو ۔کے ذخیرہ کے لئے بہت معروف ہے، میں مزید آگے جانے سے قبل، آپ کو تھوڑا بہت تصاویر کا ایک مجموعہ دکھاتا ہوں.
(ویڈیو) سلمان خان: اس لئے اب وتر (hypotenuse) پانچ ہو جائے. جانور کےقدیم بقایاجات جنوبی امریکہ کےصرف اس علاقے میں ہیں -- یہاں ایک اچھا صاف بینڈ ہے -- اور افریقہ کے اس حصہ میں. ہم سطح پر ضم کر سکتے ہیں، اور علامت عام طور پر ایک کیپیٹل سگما ہے. قومی اسمبلی : انہوں نےعوامی حفاظت کے لئے ایک کمیٹی بنائی، جو ایک اچھی کمیٹی جیسے لگتی ہے. نوٹس، یہ ایک aldehyde ہے، اور یہ ایک alcohol ہے. ياداشت کے خلیات اور effector فرق کرنا شروع کریں. ایک کہکشاں. ارے، یہاں ایک اور کہکشاں ہے. اوہ ، دیکھو، وہاں ایک کہکشاں ہے. اور ڈالر کے لئے، ہے ان کے 30 ملین، اس کے علاوہ امریکی صنعت کار سے 20 ملین ڈالر. اگر یہ آپ کے دماغ کو نہیں اڑا، تو آپ میں کوئی جذبات نہیں.
ایس کے : ہم نے ابھی ترتيب دیا ہے 2،200 ویڈیوز کو جس میں ہر چیز کا احاطہ کیا بنیادی ریاضی سے سے لے کر calculus vector تک اور کچھ چیزیں آپ نے وہاں دیکھی ہیں. ہمارے پاس مہینہ میں دس لاکھ طالب علم اس ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، ایک دن میں سو سے دو لاکھ تک ویڈیوز دیکھ رہے ہیں. لیکن ہم اس بارے میں جو بات کرنے جا رہے ہیں وہ یہ ہے کہ ہم کس طرح سے اگلے درجے پر جا رہے ہیں. لیکن اس سے پہلے کہ میں یہ کروں، میں تھوڑا بات کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے واقعی میں کس طرح شروع کیا. اور آپ تمام میں سے بعض کو شاید یہ معلوم ہو، تقریبا پانچ سال پہلے میں ایک ہیج فنڈ میں ایک تجزیہ کار تھا. اور میں بوسٹن میں تھا، اور میں دور (بوسٹن ) سے نیو اورلینز میں اپنے کزنز کو درس ديا کرتا تھا. اور میں نے پہلی ویڈیوز یو ٹیوب کے اوپر ڈالنی شروع کر دی واقعی صرف ایک اچھی چیز کے طور پر، میرے کزنز کے لیے ایک طرح کا ضمیمہ -- کوئی چیز جو ان کے دوھرانے کے لیےھو یا کچھ اور.
اور جیسے ہی میں نے ان پہلی ویڈیوز کو یو ٹیوب پر ڈالا، کچھ دلچسپ ہوا -- اصل میں کئی ایک دلچسپ چیزیں ہوئیں. پہلے میرے کزنز کی طرف سے ردعمل تھا. انہوں نے مجھ سے کہا کہ وہ میرے بجائے، مجہے میرے یو ٹیوب پر ہونے کو ترجیح دیتے ہیں. (ہنسی) اور ایک بار آپ اس کی backhanded نوعیت ختم کردیں، تو وہاں واقعی میں کچھ بہت گہرا سا تھا. وہ کہہ رہے تھے کہ وہ اپنے کزن کی خودکار ورژن کو اپنے کزن پر ترجیح دیتے ہیں. پہلے پہل، یہ بہت غیر کارگر ہے، پھر جب آپ واقعی ان کے نقطہ نظر سے اس بارے میں سوچیں، کئی گنا معقول لگتی ہے. آپ کے پاس یہ حالات ہیں جہاں اب وہ اپنے کزن کی ویڈیو کو روک سکیں اور دوبارہ چلا سکیں، یہ محسوس کئے بغیر کہ جیسے وہ میرا وقت برباد کر رہے ہیں. اگر وہ کچھ جائزہ لینا چاہتے ہیں جو کہ انہیں کچھ ہفتے پہلے ہی سیکھ لینا چاہئے تھا، یا شاید ایک دو سال پہلے، تو انہیں پریشان ہونے کی اور ا پنے کزن سے پوچھنے کی ضرورت نہیں ہے. یہ لوگ وہ ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں. اگر بور ہو رہے ہیں تو آگے جا سکتے ہیں. وہ اسے اپنی رفتار سے، اپنے ہی وقت میں دیکھ سکتے ہیں. اور شاید اس کا سب سے کم تعریف پہلو پہلی بار اس خیال سے ہے، بالکل پہلی بار آپ اپنے دماغ کو ایک نئے تصور کے گرد لانے کوشش کر رہے ہیں، بالکل آخری چیز جسکی آپکو ضرورت ہے کسی دوسرے انسان کی ہے، جو کہے، "کیا تم یہ سمجھتے ہو؟" اور یہ وہ ہے جو پہلے میرے کزن کے ساتھ بات چیت سے ہو رہا تھا. اور اب وہ کر سکتے ہیں اپنے کمرے کے قرب خاص میں.
دوسری چیز جو ہوئی ہے -- میں نے ان کو صرف یوٹیوب پر ڈال دیا -- مجھے اسے ذاتی بنانے کی وجہ نظر نہیں آئی، تو میں نے دوسرے لوگوں کو اسے دیکھنے دیا. اور پھر لوگوں نے اس پر آنا شروع کر دیا. اور مجھے کچھ تبصرے اور کچھ خط ملنا شروع ہوئے اور ہر طرح کی رائے دنیا بھر کے مختلف لوگوں سے. اور یہ صرف کچھ ہی ہیں. یہ دراصل calculus کی موجودہ ویڈیوز میں سے ایک ہے. اور کسی نے یوٹیوب پر لکھا تھا -- یہ تبصرہ یوٹیوب پر کیا گیا تھا: میں پہلی بار derivative کرتے وقت مسکرایا." (ہنسی) اور ذرا یہاں رکیں. اس شخص نے derivative کیا اور پھر وہ مسکرایا. اور پھر اسی تبصرہ کے جواب میں -- یہ اس تھریڈ پر ہے. آپ یوٹیوب پر جاسکتے ھیں اور ان آراء کو دیکھ سکتے ھیں -- کسی اور نے لکھا : "وہی بات یہاں. اصل میں مجھے پورے دن کے لئے ایک قدرتی اعلی اور اچھا موڈ ملا. جب کہ یاد ھے مجھے دیکھتے رھنا کلاس میں اس میٹرکس کا سب متن، اور یہاں میں اس طرح ہوں کہ، 'میں تو کنگ فو جانتا ہوں.'"
اور ہمیں بہت سی آراء انہی تمام خطوط پر ملی. یہ واضح طور پر لوگوں کی مدد کر رہا تھا. لیکن پھر، جیسے جیسے ناظرین بڑھتے رھے اور بڑھتے رھے مجھے لوگوں سے خطوط ملنے لگے، اور یہ واضح ہونا شروع ہوا تھا کہ یہ واقعی ایک اچھی چیز کے طور پر کرنے سے بھی زیادہ تھا. یہ تو صرف ایک اقتباس ہے ان خطوط میں سے ایک. "میرے 12 سالہ بیٹے کو autism ہے اور اسکا ریاضی کے ساتھ ایک سخت وقت گزرا ہے. ہم سب کوشش کرچکے ہیں، سب کچھ دیکھا، سب کچھ خریدا. ہم decimals پر آپ کی ویڈیو پر آئے اور اس کے ذریعے سے ھوگیا. پھر ہم خطرناک fractions کرنے پر چلے گئے. پھر، وہ اس سے ھوگیا. ہم اس پر یقین نہیں کر سکے. وہ بہت حوصلہ افزا ہے." اور آپ سوچ ہی سکتے ہیں، یہاں میں ایک hedge فنڈ میں ایک تجزیہ کار تھا. یہ میرے لئے بہت ہی عجیب تھا، سماجی نوعیت کا کچھ کرنا.
لیکن میں حوصلہ افزا تھا، تو میں کرتا رہا. اور اس کے بعد کچھ دوسری چیزوں نے مجھ پر نمودار ہونا شروع کردیا. کہ اس سے نہ صرف اب میرے کزنز کو مدد ملے گی، یا وہ لوگ جو خط بھیج رہے ہیں، لیکن یہ کہ یہ مواد کبھی پرانا نہیں ہوگا، کہ یہ ان کے بچوں کی مدد کر سکتا ہے یا ان کے بچوں کے بچے. اگر آئزک نیوٹن نے calculus ویڈیوز یوٹیوب پر کیے ھوتے، تو مجھے نہیں کرنا پڑتا. (ہنسی) یہ سمجھتے ہوئے ک وہ بہت اچھا تھا. ہم نہیں جانتے.
دوسری چیز جو ہوئی -- اور ابھی اس موقع پربھی، میں نے کہا، "ٹھیک ہے ، شاید یہ ایک اچھا ضمیمہ ہے. یہ حوصلہ افزا طالب علموں کے لئے اچھا ہے. یہ شاید homeschoolers کے لئے اچھا ہے." لیکن مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ کچھ ھو گا جو کلاس میں کسی نہ کسی طرح گھس جائے گا. لیکن پھر مجھے اساتذہ کی جانب سے خطوط ملنے لگے. اور اساتذہ لکھتے ہیں، کہ، "ہم نے آپ کے ویڈیوز کا استعمال کرکے کلاس کو بدل دیا. آپ نے لیکچر دے دیا ہے، تو اب ہم کیا کریں... " اور کل یہ امریکہ میں ہر کلاس روم میں ہو سکتا ہے، "... میں نے کیا کیا ہے کہ، لیکچر ہوم ورک کے لئے تفویض کردیئے. اور جسے ہوم ورک ہونا تھا، اب میرے پاس طالب علم ان کو کلاس روم میں کر رہے ہیں."
اور میں یہاں رکنا چاہتا ہوں، برائے -- (سَتائش - تالیاں) اور میں یہاں رکنا چاہتا ہوں ایک سیکنڈ کے لئے، کیونکہ یہاں ایک دو دلچسپ چیزیں ہیں. ایک، جب اساتذہ وہ کر رہے ہوں، اسکا واضح فائدہ ہے -- فائدہ یہ ہے کہ اب ان کے طالب علم میرے کزنز کی طرح ویڈیوز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں. وہ اسے موقوف، اپنی رفتار سے دوبارہ چلا سکتے ہیں، اپنے وقت پر. لیکن اس سے زیادہ دلچسپ چیز یہ ہے -- اور یہ unintuitive چیز ہے کہ جب آپ کلاس میں ٹیکنالوجی کے بارے میں بات کرتے ہیں -- کلاس سے ایک سائز جو سب لیکچر کو فٹ ہو کو ہٹا کر اور طالب علموں کو گھر پر ایک خود رفتار لیکچر دے کر، اور پھر جب آپ کلاس میں جاتے ہیں، ان کو کام کرنے دیتے ہیں، استاد اردگرد چلتے ہوے پا کے، اصل میں ساتھیوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل پا کے، ان اساتذہ نے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے کلاس کو انسانی بنانے کے لئے. انہوں نے ایک بنیادی dehumanizing تجربہ کیا -- 30 بچے انکی انگلیاں انکے ہونٹوں پر، ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کی اجازت نہیں. ایک استاد، چاھے کتنا ھی اچھا ہو، کو یہ ایک سائز جو سب لیکچر کو فٹ ہو دینا پڑتا ہے 30 طالب علموں کو -- کورے چہرے، تھوڑی مخالفت -- اور اب یہ ایک انسانی تجربہ ھو چکا ہے. اب وہ واقعی میں ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں.
لہذا خان اکیڈمی ایک بار -- میں نے اپنی نوکری چھوڑ دی اور ہم ایک حقیقی تنظیم میں تبدیل ھوگئے -- ہم منافع کے لئے نہیں ہیں -- سوال، یہ ہے کہ ہم اسے کس طرح اگلے درجے پر لےجائیں؟ ہم کس طرح سے جو اساتذہ کرہے ہیں کو ان کے قدرتی نتیجہ؟ اور جو میں آپکو یہاں پر دکھا رہا ہوں، یہ اصل مشق ہیں جو کہ میں نے اپنے کزن کے لیے لکھنا شروع کیا. جو میں نے شروع کئے کافی بنیادی تھے. یہ اس کا ایک زیادہ فعال ورژن ہے. لیکن یہاں نمونہ\مثال یہ ہے کہ، ہم آپ کی ضرورت کے مطابق سوالات پیدا کرتے رہیں گے. یہاں تک کہ آپ اس کا تصور لے لیں، یہاں تک کہ آپ کو مسلسل 10 ملے. اور خان اکیڈمی کی ویڈیوز وہاں ہیں. آپ کو مسئلے کے، اصل اقدامات کے اشارے ملتے ہیں، اگر آپ نہیں جانتے کہ یہ کس طرح کرنا ہے. لیکن یہاں مثال، یہ ایک بہت ہی آسان سی بات لگتی ہے: لگاتار 10، آپ جاری رکھیں. لیکن جو کلاس روم میں ابھی ہو رہا ہے یہ بنیادی طور پر اس سے مختلف ہے.
ایک روایتی کلاس روم میں، آپ کے پاس ہوم ورک کی ایک جوڑی ہے، ہوم ورک، لیکچر، ہوم ورک، لیکچر، اور پھر آپ کا ایک تصویری امتحان ہے. اور یہ امتحان کہ، خواہ آپ کو حاصل ہیوں 70 فیصد، 80 فیصد 90 فی صد، یا 95 فی صد، کلاس اگلے موضوع پر چلتی ہے. اور حتہ کہ وہ 95 فیصد طالب علم، وہ نہیں جانتا تھا پانچ فیصد کیا تھا؟ انہیں شاید نہیں پتہ تھا کہ کیا ہوتا ہے جب آپ صفر کی طاقت بلند کرتے ہیں. اور پھر آپ اسی پر اگلے خیال میں تعمیر کرتے ہیں. یہ اس کی مثل ایسے ہے سوچئے سائیکل کی سواری کو سیکھنا، اور شاید میں آپ کو وقت سے پہلے لیکچر دوں، اور میں آپ کو دو ہفتے کے لئے سائیکل دے دوں. اور پھر میں دو ہفتوں کے بعد واپس آوں، اور میں کہوں، "خیر، دیکھتے ہیں. آپ کو بائیں جانب موڑتے ہوئے دشواری پیش آرہی ہے. تم درست روک نہیں سکتے. آپ ایک 80 فیصد سائیکل سوار ہو." تو میں نے آپ کے ماتھے پر ایک بڑی C کی مہر لگا دیتا ہوں اور پھر میں کہتا ہوں، "یہ ایک unicycle ہے." لیکن ایسا ہی مضحکہ خیز جیسا کہ سنائی دے، بالکل ایسا ہی تو ہو رہا ہے ابھی ہمارے کلاس روم میں. اور خیال یہ ہے کہ آپ تیزی سے آگے بڑھتے ہیں اور اچھے طالب علم اچانک الجبرا میں ناکام ہونا شروع ہو جاتے ہیں اور اچانک calculus میں ناکام ہونا شروع ہو جاتے ہیں باوجود سمجھدار ہونے کے، باوجود اچھے اساتذہ کے ہوتے ہوئے. اور یہ عام طور پر ان کے ان Swiss cheese(ریاضی اصطلاح) کے فرق کی وجہ ہے جو انہونے بنیادی تعلیم کے دوران بنانی جاری رکھی. تو ہمارا ماڈل ہے ریاضی سیکھو جیسے بھی آپ سیکھنا چھاھو، جسطرح سے آپ سائیکل سیکھنا چھاہیں. سائیکل پر سوار رہو. سائیکل پر سے گر جاو. جب تک ضروری ہو کرو تاآنکہ آپ کو مہارت ہو. روایتی ماڈل، آپ کو تجربہ اور ناکامی پر سزا دیتا ہے، لیکن اسے مہارت کی توقع نہیں ہوتی. ہم آپ کو تجربہ کرنے میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں. ہم آپ کی ناکامی میں حوصلہ افزائی کرتے ہیں. لیکن ہم مہارت کی امید کرتے ہیں.
یہ دوسرے ماڈیولز میں سے ایک ہے. یہ trigonometry (مثلثیات) ہے. یہ shifting اور functions reflecting ہیں. اور وہ سب کے سب ایک ساتھ جڑے ہیں. ہمارے پاس ان کے جیسے ابھی 90 ہیں. اور آپ ویب سائٹ پر ابھی جا سکتے ہیں. یہ سب کچھ مفت ہے. کچھ بھی بیچنے کی کوشش نہیں کر رہا. لیکن عام خیال یہ ہے کہ وہ تمام اس علم کے نقشے میں ٹھیک آجائیں. وہاں وہ سب سے اوپر دائیں نوڈ، یہ واقعی ایک ہندسے کا اضافہ ہے. یہ ایسا ہے کہ ایک جمع ایک دو کے برابر. اور مثال ہے، اس پرآپ ایک ہی دفع میں 10 لے لیں، یہ آپ کو زیادہ سے زیادہ اعلی درجے کے ماڈیول کی طرف آگے لے جاتی رہتی ہے. سو اگر آپ علمی نقشہ میں مزید نیچے چلیں، ہم زیادہ اعلی درجے کی ریاضی کی طرف جارہے ہیں. اس کے نیچے، آپ پری الجبرا اور ابتدائی الجبرا شروع کر ریے یہں، اس کے نیچے، آپ الجبرا ایک، الجبرا دو شروع کر ریے یہں، تھوڑا سا precalculus. اور خیال یہ ہے کھ، اس سے ہم دراصل سب کچھ سکھا سکتے ہیں -- یعنی کھ، سب کچھ جو سکھایا جا سکتا ہے اس قسم کے فریم ورک میں. تو آپ سوچ سکتے ہیں -- اور یہ وہی ہے جس پر ہم کام کر رہے ہیں -- اس علمی نقشے کی طرف سے ہے آپ کے پاس منطق ہے، آپ کے پاس کمپیوٹر پروگرامنگ ہے، آپ کے پاس گرائمر ہے، آپ کے پاس جینیات ہے، تمام اس مرکز کی بنیاد پر، اگر آپ کو یہ اور وہ معلوم ہے، تب آپ اس اگلے مرکزی خیال کے لئے تیار ہیں. اب یہ ایک فرد کے سیکھنے کے لئے کام کر سکتا ہے، اور میں حوصلہ افزائی کروں گا، کھ ایک، آپ اپنے بچوں کے ساتھ کیا کریں، لیکن میں حاضرین کی بھی حوصلہ افزائی کروں گا کھ وہ خود بھی کريں. یہ تبدیل کردے گا جو کھانے کی میز پر ہوتا ہے.
لیکن ہم جو کرنا چاہتے ہیں وہ ہے کلاس روم کے قدرتی نتیجہ استعمال کو الٹا کرکے کہ جس بارے میں آغاز میں ان اساتذہ نے مجھے ای میل کیا تھا. اور جو میں آپ کویہاں پر دکھا رہا ہوں، یہ ڈیٹا اصل میں ضلع Los Altos سکول میں ایک پائلٹ کی طرف سے ہے، جہاں انہوں نے دو پانچویں کلاس اور دو ساتویں کلاس لیے اور پوری طرح سے پرانے ریاضی کے نصاب کو تبدیل کیا. یہ بچے کتابوں کا استعمال نہیں کر رہے، ایک لیکچر جو سب سائز کو فٹ ہو انہیں نہیں مل رہا ہے وہ خان اکیڈمی کر رہے، وہ اس سافٹ ویئر کو کر رہے ہیں، تقریبا ان کی آدھی ریاضی کی کلاس میں. اور میں یہ واضح کروں، ہم اسے مکمل ریاضی کی تعلیم کے طور پر نہیں دیکھتے. یہ کرتا کیا ہے -- اور یہ وہی ہے جو Los Altos میں ہو رہا ہے -- یہ وقت بچائے. یہ روکنا اور نمٹنا ہے، اس بات کا یقین کرنا کہ آپ جانتے ہوں کہ کس طرح مساوات کے نظام کے ذریعے چلنا ہے، یہ وقت بچائے simulations کے لئے، کھیل کے لئے، میکینکس کے لئے، روبوٹ بنانے لئے، اندازہ لگانے کے لئے کہ یہ پہاڑی اپنے سائے کی بنیاد پر کتنی اونچی ہے.
اور اسکی مثال ہے کہ استاد ہر دن آتا ہے، ہر بچہ اپنی رفتار سے کام کرتا ہے -- اور یہ اصل میں ضلع Los Altos اسکول کا ایک live ڈیش بورڈ ہے -- اور وہ اس ڈیش بورڈ کو دیکھتے ہیں. ہر صف ایک طالب علم ہے. ہر کالم ان تصورات میں سے ایک ہے. سبزکا مطلب ہے کہ طالب علم پہلے سے ہی ماہر ہے. نیلے کا مطلب ہے کہ وہ اس پر کام کر رہے ہیں -- فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے. لال کا مطلب ہے کہ وہ پھنس گئے ہیں. اور استاد جو کرتا ہے وہ صرف اتنا کہتا ہے، "مجھے سرخ رنگ کے بچوں پر مداخلت کرنی چاہئیے." یا اور بھی اچھا، "کہ میں سبز بچوں میں سے ایک لوں جو اس تصور میں پہلے سے ہی ماہر ہیں جو حملے کی پہلی لائن ہوں اور اصل میں اپنے کسی ہم مرتبہ کو سکھائیں."
اب میں ایک بہت ہی ڈیٹا-پر-مرتکز حقیقت سے آیا ہوں، تو ہم نہیں چاہتے کہ استاد جائے اور اس میں مداخلت کرے اور بچے سے عجیب سوال پوچھے: "ارے، تمہیں کیا سمجھ نہیں آیا؟" یا "تمہیں کیا سمجھ آیا؟" اور باقی سب کچھ. لہذا ہمارا نمونہ یہ ہے کہ جتنا ممکن ہو اتنے ڈیٹا کے ساتھ اساتذہ کے ہاتھ مضبوط کرو-- واقعی میں وہ ڈیٹا جسکی تقریبا کسی بھی دوسرے میدان میں امید ہو، اگر آپ فنانس یا مارکٹنگ یا پیداوار میں ہیں. اور اس طرح اساتذہ اصل میں تشخیص کر سکتے ہیں کھ کچھ طالب علموں کے ساتھ کیا مسئلہ ہے تو وہ جتنا ممکن ہو اپنے رابطے کو کارآمد کر سکتے ہیں. تو اب اساتذہ کو بالکل معلوم ہے کہ طالب علموں نے کیا کچھ کیا ہے، وہ ہر روز کتنی دیر تک خرچ کرتے رہے ہیں، وہ کونسی ویڈیوز دیکھتے رہے ہیں، انہوں نے کب ویڈیوز کو روکا، بند کرکے کیا دیکھتے رہے، وہ کیا مشقیں استعمال کر رہے ہیں، انکی توجہ کس بات پر مرکوز ہے؟ بیرونی دائرہ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے کن مشقوں پر توجہ دی. اندرونی دائرہ ظاہر کرتا ہے کہ انہوں نے کن ویڈیوز پر توجہ دی. اور ڈیٹا خوبصورت دانےدار ہوتا جاتا ہے تاکہ آپ عین وہ مسائل دیکھ سکیں جو طالب علم نے صحیح یا غلط کئے ہیں. سرخ غلط ہے، نیلا درست ہے. سب سے بائیں سوال پہلا سوال ہے کہ جسے طالب علم نے کرنے کی کوشش کی. انہوں نے ویڈیو وہاں پر دیکھی تھی. اور پھر آپ دیکھ سکتے ہیں، بالآخر، وہ ایک صف میں 10 حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے. یہ تقریبا ایسا ہی ہے کھ رپ انہیں گزشتہ 10 مسائل کو سیکھتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں. وہ تیز بھی ہوئے ہیں. قدآور بات یہ ہے کہ انہیں کتنی دیر لگی ہے.
پس جب آپ خود رفتار سیکھنے کے بارے میں بات کرتے ہیں، یہ سب کے سمجھ میں آتا ہے -- تعلیم بات کی میں، جدا سیکھنے میں-- لیکن یہ پاگل پن کی طرح ہے جب آپ اسے کلاس روم میں دیکھیں. چونکہ ہر بار ہم نے یہ کیا ہے، ہر کلاس میں ہم نے کیا ہے، پھر سے اور بار بار، اگر آپ اس میں پانچ دن جائیں، وہاں بچوں کا ایک گروپ ہے جوکہ آگے بڑھ گیا ہے اور وہاں بچوں کا ایک گروپ ہے جوکہ تھوڑے سے سست ہیں. اور ایک روایتی ماڈل میں، اگر آپ ایک شبیہ کا سا اندازہ لیں، آپ کہیں گے، "یہ بچے تحفہ ہیں، یہ بچے سست ہیں. شاید انکو مختلف ٹریک پر رکھا ہو. شاید ہمیں انہیں مختلف کلاسز میں رکھا جانا چاہئے." لیکن جب آپ ہر طالب علم کو اپنی رفتار سے کام کرنے دیں -- اور ہم نے اسے باربار اور باربار اور پھر باربار دیکھا -- کہ آپ طالبعلموں کو دیکھیں جو تھوڑا سا زیادہ وقت لیتے ہیں ایک تصور یا دوسرے پر، لیکن ایک بار وہ اس تصور کوسمجھ لیں، تو وہ آگے بڑھ جاتے ہیں. اور انہی بچوں کو جو چھ ہفتے پہلے آپ نے سوچا تھا کہ سست تھے، اب آپ کو لگے گا تحفہ ہیں. اور ہم اسے باربار اور باربار اور پھر باربار دیکھ رہے ہیں. اور یہ واقعی میں آپ کو متعجب کرتا ہے کہ کس طرح ہم میں سے بہت سوں کوشاید سارے لیبلز سے فائدہ ہوا ہے واقعی میں صرف وقت کے اتفاق کی وجہ سے تھا.
اب کچھ اسطرح سے قیمتی جو Los Altos کی طرح ضلع میں ہے، ہمارا مقصد ٹیکنالوجی کا استعمال ہے تاکہ نہ صرف Los Altos میں، بلکہ عالمی سطح پر، بدلہ جائے جو کچھ تعلیم کے میدان میں ہو رہا ہے. اور واقعی، یہ ایک طرح کی دلچسپ بات لے کر آئی. کلاس کو بدلنے میں بہت ساری کوشش طالبعلم-استاد کے تناسب پر مرکوز تھی. ہمارے ذہن میں اس سے متعلقہ پیمائش طالبعلم کو قیمتی-انسانی-وقت ہے ٹیچر- تناسب کے ساتھ. تو ایک روایتی ماڈل میں، استاد کا زیادہ تر وقت خرچ ہورہا ہے لیکچرز اورامتحان کی گریڈنگ اور کافی کچھ میں. شاید اصل میں اپنے وقت کے پانچ فیصد ہی طالبعلموں کے ساتھ بیٹھے ہیں اور واقعی میں ان کے ساتھ کام کررہا ہے. اب انکا 100 فیصد وقت. تو ایک بار پھر، ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے، کلاس نہ صرف الٹاتے ہوئے، میں دلیل دوں گا ک آپ کلاس روم کو بدل رہے ہیں، پانچ سے 10 کے فیکٹر سے.
اور ایسا قابل قدر جیسا کہ Los Altos میں ہے، سوچئے وہ بالغ سیکھنے والے کے ساتھ کیا کرتا ہے جو واپس جاکر چیزیں سیکھنے سے شرماتا ہے جو اسے پہلے سے چاہئے، کالج واپس جانے سے پہلے. سوچئے یہ کیا کرتا ہے کلکتہ میں گلی کے ایک بچے کو جسے دن کے وقت اپنے گھر والوں سے مدد کرنی ہے، اور اسی وجہ سے وہ سکول نہیں جا سکتا تھا یا جا سکتی تھی. اب وہ دن کے دو گھنٹے خرچ کرسکتے ہیں اور تاکہ خود کو درست کریں، یا رفتار حاصل کریں اور شرمندگی محسوس نہ کریں اسکے بارے میں جو وہ کرتے ہیں یا نہیں جانتے. اب تصور کریں کیا ہوتا ہے جہاں -- ہم نے ساتھیوں کی ایک دوسرے کی تعلیم کے بارے میں بات کی ایک کلاس روم کے اندر. مگر یہ تمام ایک نظام ہے. کوئی وجہ نہیں کہ آپ کیوں نہیں کرسکتے ہیں وہ ہم مرتبہ پڑھائی جو ایک کلاس روم سے آگے ہو. سوچیں کیا ہو اگر کلکتہ میں وہ طالب علم اچانک آپکے بیٹے کو سکھا سکیں، یا آپکا بیٹا اس بچے کو کلکتہ میں سکھا سکے؟ اور میں سوچتا ہوں کہ جو آپ کو ابھرتے نظر آئے گا وہ عالمی سطح پر دنیا بھر میں ایککلاس کا خیال ہے. اور یہ بنیادی طور پروہ ہے جو کہ ہم بنانے کی کوشش کررہے ہیں.
بل گیٹس : میں کچھ چیزیں دیکھ لی ہیں جو آپ نظام میں کر رہے ہو جسے حوصلہ افزائی اور آراء کے ساتھ -- توانائی کے نقاط، اہلیت بیجزکے ساتھ کچھ کرنا ہے. مجھے بتاو کہ تم وہاں کیا سوچ رہے ہو؟
ایس کے : ارے ہاں. نہیں، ہماری ایک باکمال ٹیم اس پر کام کررہی ہے. اور میں یہ واضح کر دینا چاہتا ہوں، کہ اب صرف میں نہیں ہوں. میں اب بھی تمام ویڈیوز کر رہا ہوں، لیکن ہماری ایک راک سٹار ٹیم اس سافٹ ویئر کو کر رہی ہے. جی ہاں، ہم نے وہاں گیم میکینکس کا ایک گروپ رکھ لیا ہے جہاں آپکو یہ بیجز ملے، ہم علاقے کی طرف سے leaderboards لینا شروع کرنے جا رہے ہیں ، اور آپکو پوائنٹس ملیں. یہ واقعی بہت دلچسپ ہو گیا ہے. صرف badging کے الفاظ یا کتنے پوائنٹس آپکو کچھ کرنے کے لئے ملے، ہم ایک وسیع نظام کے بنیاد پر دیکھیں، ہزاروں پانچویں درجہ یا چھٹی درجہ والوں کی طرح ایک سمت یا دوسرے میں جارہے ہیں، منحصراس بیج جو آپ نے انہیں دیا.
بی جی: اور تعاون جو آپ Los Altos کے ساتھ کررہے ہیں، یہ کیسے ہوا؟
ایس کے : Los Altos، ایک پاگلپن کی طرح تھا. ایک بار پھر، مجھے اسے کلاس روم میں استعمال ہونے کی توقع نہیں تھی. ان کے بورڈ کی طرف سے کسی نے آ کر کہا، "آپ کیا کرتے ہیں اگر آپ کے کلاس روم میں carte blanche ہو؟" اور میں نے کہا، "اچھا ، میں صرف، ہر طالب علم اپنی رفتار سے کام کرتا ہے کسی ایسی چیز پراور ہم ایک ڈیش بورڈ دیں گے. " اور انہوں نے کہا، "ارے، یہ کٹرکی طرح ہے اور ہمیں اس بارے میں سوچنا ہے." اور میں اور باقی ٹیم اسطرح تھی کہ، "وہ کبھی بھی ایسا کرنا نہیں چاہیں گے." لیکن واقعی میں اگلے دن وہ ایسے تھے کہ، "کیا تم دو ہفتوں میں شروع کرسکتے ہو؟"
بی جی: تو یہ پانچویں درجہ کی اریاضی ہے جہاں پر یہ ابھی ہورہا ہے؟
ایس کے : یہ دو پانچویں درجہ کی کلاسز اور دو ساتویں درجہ کی کلاسز ہیں. اور وہ اسے ضلع کی سطح پر کر رہے ہیں. مجھے لگتا ہے کہ وہ جس بارے میں خوش ہیں وہ یہ ہے کہ اب وہ ان بچوں کی پیروی کرسکتے ہیں. یہ سکول-میں-ہی کی بات نہیں ہے.. ہم نے یہاں تک کہ، کرسمس پر، ہم نے کچھ بچوں کو دیکھا تھا جو اسے کررہے تھے. اور ہم ہر چیز ٹریک کرسکتے ہیں. سو وہ انکو واقعی میں پورے ضلع کے ذریعے جاتے ہوے ٹریک کرسکتے ہیں. گرمیوں کے دوران، جب وہ ایک ٹیچر کی طرف سے اگلے کے لئے جاتے ہیں، آپ کے پاس یہ ڈیٹا تسلل سے ہے جسے وہ ضلع کی سطح پر بھی دیکھ سکتے ہیں.
بی جی : تو ہم نے ان رائے میں سے کچھ کو دیکھا جو اساتذہ کے لئے تھے کہ اس میں جائیں اور ٹریک کریں کہ ان بچوں کے ساتھ اصل میں کیا ہو رہا ہے. تو آپ کو ان اساتذہ کی رائے پر فیڈبیک مل رہی ہے تاکہ دیکھیں وہ کیا وہ سوچتے ہیں جو انکا مطلب ہے؟
ایس کے : ارے ہاں. ان میں سے بیشتر اساتذہ کی طرف سے تفصیلات تھیں. ہم نے ان میں سے بعض کو طالبعلموں کے لئے بنایا تاکے وہ خود اپنے ڈیٹا کو دیکھ سکیں، لیکن ہمارے پاس اساتذہ کے خود کے لئے ایک بہت سخت لوپ ڈیزائن کیا ہوا ہے. اور وہ واقعی کہہ رہے ہیں، "ارے ، یہ تو اچھا ہے، لیکن..." اس مرکوز گراف کی طرح، بہت سے اساتذہ نے کہا، "مجھے محسوس ہوتا ہے کہ بہت سارے بچے یہاں وہاں اچھل رہے ہیں اور ایک موضوع پر توجہ مرکوز نہیں کررہے." پس ہم نے وہ مرکوز شکل بنا دیا. تو یہ سب استاد پر مبنی ہے. یہ کافی پاگلپن ہوگیا ہے.
بی جی : کیا یہ پرائم ٹائم کے لئے تیار ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ بہت سے کلاسز کو اگلے تعلیمی سال اسکی کوشش کرنی چاہئے؟
ایس کے : جی ہاں، یہ تیار ہے. ہمیں پہلے سے ہی ویب سائٹ پر دس لاکھ لوگ مل گئے ہیں، تو ہم ابھی مزید کچھ سنبھال سکتے ہیں. (ہنسی) نہیں، کوئی وجہ نہیں کہ یہ واقعی میں کیوں نہیں ہو سکتا کل امریکہ کے ہر کلاس میں.
بی جی : اور tutoring کی بات کا تصور. وہاں خیال ایسا ہے کہ، اگر میں کسی موضوع کے بارے میں الجھن میں ہوں، کسی نہ کسی طرح ٹھیک صارف کے انٹرفیس میں مجھے لوگ جو رضاکارانہ طور پر ہوں ملیں گے، شاید ان کا ساکھ دیکھ کر، اور میں شیڈول بناکے اور ان لوگ کے ساتھ رابطہ قائم کرسکتا تھا؟
ایس کے : بالکل. اور یہ کچھ ہے جو کہ میں سامعین میں سب کو کرنے کا تجویزکرتا ہوں. جو ڈیش بورڈز اساتذہ کے پاس ہیں، آپ ان میں ابھی جا کے لاگ ان کرسکتے ہیں اور آپ بنیادی طور پر ایک کوچ بن سکتے ہیں اپنے بچوں، یا بھتیجوں، یا کزنز کے لئے، یا شاید بوائز اور گرلز کلب میں کچھ بچوں کے لئے. اور ہاں، آپ ایک مشیر، ایک ٹیوٹر بننا شروع کرسکتے ہیں، واقعی میں فوری طور پر. لیکن ہاں، یہ سب وہاں ہے.
بی جی : جی ہاں ، یہ حیرت انگیز ہے. مجھے لگتا ہے کہ آپکو تعلیم کے مستقبل کی ایک جھلک مل گی ہے. آپ کا شکریہ. (ایس کے: آپ کا شکریہ.)
You can share this video by copying this HTML to your clipboard and pasting into your blog or web page. This video will play with subtitles.
You either have JavaScript turned off or have an old version of the Adobe Flash Player. To view this rating widget you
need to get the latest Flash player.
If your browser allows only "trusted sites" to execute Javascript, you should add the "googleapis.com" domain to your whitelist to allow our Flash detection to work properly.
Got an idea, question, or debate inspired by this talk? Start a TED Conversation, or join one of these:
سلمان خان کی خان اکیڈمی کے بارے میں بات چیت کہ کیوں اور کیسے انہوں نے بنائی، تعلیمی ویڈیوز کے ایک محتاط تشکیل کردہ سیریز ہے جو مکمل ریاضی نصاب اور اب، دیگر مضامین پیشکش کرتی ہے. انہوں نے بات چیت کے مشق کی طاقت کو اوجاگر کیا، اور اس کے لئے اساتذہ کو روایتی کلاس روم سکرپٹ بد لنے پر غور کرنے کو کہا ہے -- طالب علموں کو ویڈیو لیکچر گھر میں دیکھنے کے لئے دیا جائے ، اور "ہوم ورک" کلاس میں دستیاب اساتذہ کی مدد کے ساتھ کیا کریں.
In 2004, Salman Khan, a hedge fund analyst, began posting math tutorials on YouTube. Six years later, he has posted more than 2.000 tutorials, which are viewed nearly 100,000 times around the world each day. Full bio »
Translated into Urdu by Shahiryar Khan
Reviewed by Shadia Ramsahye
Comments? Please email the translators above.
05:28 Posted: Apr 2012
Views 416,347 | Comments 165
02:58 Posted: Jun 2009
Views 1,094,970 | Comments 311
06:02 Posted: Apr 2012
Views 257,333 | Comments 67
Just follow the guidelines outlined under our Creative Commons license.
This comment will be attributed to . Not ? Sign Out.